منور فاروقی کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

May 25, 2024

ریئلٹی شو بگ باس 17 کے فاتح اداکار منور فاروقی کو طبیعت خرابی پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

منور کے دوست نے سوشل میڈیا پر انکی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں اداکار کو اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم منور فاروقی نے خود اپنی طبیعت سے متعلق سوشل میڈیا یا پھر کسی اور طریقے سے مداحوں کو آگاہ نہیں کیا۔

اداکار کے دوست نیتن مینگھانی نے انسٹاگرام اسٹوریز پر انکی تصویر شیئر کرتے ہوئے جلد صحتیابی کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اپریل میں منور فاروقی نے سوشل میڈیا پر اپنی اسپتال کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا تھا ’لگ گئی نظر‘۔ تاہم اسکے بعد سے اپنی طبیعت ناسازی پر انہوں نے کوئی اپڈیٹ نہیں دی۔