کراچی : گارمنٹس اور گتہ فیکٹری میں آتشزدگی

December 02, 2016

کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران شہر کے 2 علاقوں میں آگ لگنے کےواقعات پیش آئے ہیںجس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ بھرپور کوششوں میں مصروف ہے۔

آگ لگنے کا پہلا واقعہ سائٹ ایریا میں نورس چورنگی کے قریب ایک 3 منزلہ گارمنٹس فیکٹری میں پیش آیا ۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گارمنٹس فیکٹری کی آگ کی شدت زیادہ ہے اور اس کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا جارہا ہے ۔

گارمنٹس فیکٹری کی آگ بجھانے کے لیے 18 فائر ٹینڈرز اور 5 واٹر باؤزس کی مدد لی جارہی ہے جبکہ فیکٹری میں موجود تمام عملے کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے اور فیکٹری کی بجلی بھی منقطع کر دی گئی ہے ۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گارمنٹس فیکٹری میں اس وقت آگ کی شدت پہلی اور دوسری منزل پر برقرار ہے جبکہ تیسری منزل پر اس کی شدت کچھ کم بتائی جا رہی ہے ۔ انھوں نے آگ کو تیسرے درجے کی آگ بھی قرار دیا ہے ۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کراچی میں لگی دونوں جگہوں کی آگ پر قابو پانے کے لیے ہماری 0 2سےزائد فائر ٹینڈرز مصروف ہیں۔