قومی شناخت کے نظام کی تدوین کا کام مکمل کر لیا گیا،چیئرمین نادرا

December 04, 2016

اسلام آباد (طاہر خلیل )چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین نے کہا ہے کہ نادرا میں قومی شناخت کے نظام کی نئے سرےسے تدوین کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ۔ قومی شناختی کارد کے حصول میںمشکلات کےازالے، ایجنٹ مافیا سے نجات ، شہریوں سے ناروا سلوک کے مرتکب عملے کے خلاف کارروائی سے نادرا کی کارکردگی بہتر ہوگئی ۔ ون ونڈو اپریشن کے لئے جدید سہولتوں سے آراستہ ملک کے تمام بڑے شہروں میں میگا سینٹرز قائم کئے جائیں گے ۔ چیئرمین نادرا عثمان یوسف نے ’’جنگ‘‘کےلئے ایک خصوصی انٹرویو میںجس کی تفصیلات جنگ کے رنگین صفحات میںشائع کی جارہی ہیں کہا کہ ہمارے لئے باعث فخر امر ہے کہ نادرا نے پاکستان کو ان چند ممالک کی صف میںلا کھڑا کیا ہے جن کے پاس اپنے شہریوں کا فول پروف اور جد یدترین ڈیٹا بیس ہے ۔ نادرا کے ذریعے پاسپورٹ ، اسلحہ لائسنس کےا جراءکو آن لائن بنا دیا گیا ہے ملک میں سینکڑوں غیر ملکی این جی اوز غیر قانونی طور پر کام کر رہی تھیں ، غیر ملکی این جی اوز کی دوبارہ رجسٹریشن کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے نادرا نے 31لاکھ مستحق خاندانوں کی ہیلتھ انشورنس میںکلیدی کردار ادا کیا ۔ چیئرمین نادرا کاکہنا تھا کہ شناختی کارڈ کی تصدیقی مہم کے ذریعے 13ہزار سے زائد غیر ملکیوں کےجعلی شناختی کارڈ ز بلاک کر دیئے گئے ہیں اور تحقیقات شروع ہو گئی ہے ۔ پاکستانی شناختی کارڈ سرنڈرز کرنےو الے ساڑھے تین ہزار افغانیوں کو مہاجرین کا درجہ دے دیا گیا ہے ۔ تصدیقی مہم 31دسمبر تک ختم ہو جائے گی ۔ اسلئے وہ لوگ جنہوں نے اب تک اپنے شناختی کارڈ ز کی تصدیق نہیںکرائی وہ اس رعائت سےفائدہ اٹھائیں۔ 31دسمبر کے بعد ثابت ہوا کہ کوئی اجنبی یا غیر ملکی کسی خاندان میں ہے تو ان کے کارڈز مکمل بلاک کردیں گے ۔ 136ملکوں میںآن لائن سسٹم نافذ کردیا ،2لاکھ سے زائد پاکستانی تارکین وطن اس نظام سے استفادہ کر چکے ہیں۔ نادرا میں افسران کی کارکردگی کی ہمہ وقت نگرانی کےلئے پرفارمنس انڈیکٹرز مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ اسلئے سزاو جزا کےلئے افسروں کے صوابدیدی اختیارات بھی ختم ہو گئے ہیں۔ سب کام کمپیوٹر پر ہو رہا ہے ۔ ایک سال میںنادرا منافع 4ارب سے بڑھ کر6ارب ہوگیا۔ کرپشن ، غیر قانونی پروسسنگ اور دیگر بدانتظامیوں میںملوث نادرا کے 500ملازمین برطرف کر دیئے گئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ملک کا سارا نظام آن لائن ہونے سے کرپشن کےراستے خود بخود بند ہوتے جائیں گے ۔ ملک کے تمام شعبوں میں ترقی کا عمل تیزہوگا اور لوگوں کو سہولتیں ملیں گی۔