بھارت: ماں نے اپنے کمسن بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا

May 06, 2024

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست کرناٹک میں شوہر کے ساتھ جھگڑے پر 32 سالہ خاتون نے اپنے 6 سالہ بیٹے کو مگر مچھوں کی نہر میں پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے بیٹے کو لے کر ساوتری اور اس کے شوہر روی کمار کے درمیان جھگڑا ہوتا تھا، کیوں کہ اس کا بیٹاپیدائشی گونگا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ساوتری کا شوہر ہر بار کہتا تھا تم نے ایسا بچہ کیوں پیدا کیا جو بول نہیں سکتا، جاؤ اس کو کہیں پھینک دو۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بچے کی لاش کو برآمد کر لیا گیا ہے، جس پر کاٹنے کے شدید نشانات موجود ہیں۔

جس کے بعد پولیس نے میاں بیوی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا، مقامی عدالت نے دونوں کو 14 روز کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا۔