ڈالر مہنگا ہوکر 107روپے 30 پیسے پر آگیا

December 07, 2016

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوکر 107روپے 30 پیسے پر آگیا جبکہ انٹربینک میں ڈالر ایک ماہ کی کم سطح 104روپے 78 پیسے پر آگیا ۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 4 پیسے کمی آئی ہے۔ ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روز میں 80 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق بھی بڑھ کر دو روپے باون پیسے پر پہنچ گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے سونے اور ڈالر کی اسمگلنگ پر کریک ڈاون کے اعلان کے بعد تین روز قبل 1 روپے 70 پیسے رہ گیا تھا۔