شیخوپورہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4مبینہ دہشتگرد ہلاک

December 08, 2016

شیخوپورہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مقابلے میں 4مبینہ دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ ملزمان آئل ڈپو پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے ماچھیکے میں 7 سے 8دہشت گردوں کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔ دہشت گردوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹہ جاری رہا، اس دوران 4دہشت ہلاک ہو گئے، جبکہ کچھ فرار ہونے میںکامیاب ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق دہشت گرد ماچھیکے آئل ڈپو پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، اسلحہ اور الیکٹرانک ڈیوائسز برآمد ہوئی ہیں۔