ملز مان کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج

January 16, 2017

نصرپور ( نامہ نگار ) اڈیرولال اسٹیشن میں لڑکی کے اغواء میں ملوث ملز مان کی عدم گرفتاری کے خلاف لڑکی کے والد عبدالطیف اور دیگر نے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر انہوں نےبتایا کہ پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کیا ہے اور نہ هی ملز مان کے خلاف کوئی کا رروائی عمل میں لا ئی گئی ہے انہوں نے متعلقہ حکام سے ملز مان کی گرفتاری کرکے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔