تحریک انصاف کے کارکن عمران خان کی قیادت پر فخر محسوس کرتے ہیں،علی اشرف مغل

January 16, 2017

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)تحریک انصاف کے رہنما این اے95علی اشرف مغل نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن عمران خان کی قیادت پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے محض لوٹ مار اور ذاتی مفادات کی تکمیل کی ہے۔ عمران خان واحد سیاستدان ہیں جو ملک وقوم کی تعمیرو ترقی اور عوامی حقوق کی بحالی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔