آصف زرداری دبئی چلے گئے

January 16, 2017

لاہور ( سپیشل رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری دبئی روانہ ہو گئے ، بلاول بھٹو پہلے ہی دبئی میں موجود ہیں ۔ آصف زرداری 17جنوری کو دبئی سے امریکہ پہنچیںگے اور 20جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری اور 2فروری کو سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کی بریک فاسٹ دعوت میں شرکت کریں گے۔ آصف زرداری کے امریکہ قیام کے دوران امریکی صدر سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے درمیان دبئی میں اہم سیاسی امور پر بات چیت ہو گی جس کے بعد بلاول بھٹو وطن واپس پہنچ کر 19جنوری کو لاہور سے فیصل آباد تک ریلی کی قیادت کریں گے ۔آصف زرداری