سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کانگریس میں شامل

January 16, 2017

نئی دہلی(جنگ نیوز)بھارتی کرکٹر، ٹی وی سلیبریٹی اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کانگریس میں شامل ہوگئے ۔بھارتی ریاست پنجاب میں انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ شروع ہوگیا ہے، بی جے پی سے گزشتہ سال ستمبر میں استعفا دینے والے نوجوت سنگھ سدھو نے کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی۔نوجوت سنگھ سدھو دوہزار چار سے دوہزار چودہ کے درمیان امرتسر سے لوک سبھا کے رکن رہ چکے ہیں، ان کی اہلیہ نوجوت کور دوہزار سولہ میں کانگریس میں شامل ہوگئی تھیں۔