اسلام دنیا کیلئے امن کاپیغام ہے پیرمحمدشاہ نقشبندی

January 16, 2017

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلام دنیا کیلئے امن کاپیغام ہے اسلامی تعلیمات کوپوری دنیامیں عام کرنے کیلئے علمانے بے پناہ قربانیاں دیں۔ ان خیالات کااظہار امیرعالمی جماعت نقشبندیہ مولاناخواجہ پیرمحمدشاہ نقشبندی نے مدرسہ قاسمیہ تعلیم القران بہاول پوراور مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک کی تمام مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوکر ختم نبوت کے تحفظ اورملک میں قیام امن اورمدارس کے بقاء کیلئے اپنی بھرپورجدوجہدکرناہوگی علماء کرام کی جدوجہدکامقصد ملک میں قران وسنت کانفاذ ہے دین سے دوری کی وجہ سے مسلمان مختلف مسائل کا شکار ہیں، اس موقع پر نائب امیربین الاقومی ختم نبوت مولانا قاری غلام یسین صدیقی‘ مولانا مشتاق احمدقادری‘ قاری محمد ساجد منظور‘ ملک حضور احمد عنصر‘ قاری محمداشفاق ودیگر علماء موجودتھے۔