کراسنگ پر حادثے ذمہ دار صوبائی حکومت ہے،سعد رفیق

January 22, 2017

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کراسنگ پر حادثوں کی ذمہ دار صوبائی حکومتیں ہیں ،صوبوں نے رقم نہ دی تو مجبوراً تمام ریلوے کراسنگ بند کر دئیے جائیں گے۔

ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ شور کوٹ میں گوجرہ کے قریب کار اور ٹرین حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کا شکارکار نے ریلوے کراسنگ پر ٹرین کے نزدیک آنےکے باوجود ٹریک کو کراس کر نے کی کوشش کی۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں ڈھائی ہزار سے زائد ان مین لینڈ کراسنگ ہیں،جن پر گیٹ لگانے اور عملہ رکھنے کی ذمہ دار ی صوبائی حکومتوں کی ہوتی ہے، اگر صوبائی حکومتوں نے فنڈز نہ دئیے تو مجبورا ریلوے کراسنگ بند کردیں گے۔