رہائش کے اعتبار سے ہانگ کانگ دنیا کا مہنگا ترین شہر

January 24, 2017

خبردار، ہوشیار، ہانگ کانگ میں رہنا ہے تو جیب کو بھاری نہیں،کافی بھاری رکھنا ہے،رہائش کے حساب سے ہانگ کانگ دنیا کا سب سے مہنگا شہر بن گیا۔

مہنگے ترین شہروں میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی کا نمبر دوسرا ہے،جبکہ کینیڈا کا شہر وینکوور تیسرے اور نیوزی لینڈ کا شہر آک لینڈ چوتھے نمبر پر آگیا۔

یہ اعداد و شمار امریکی ادارے کی تحقیق کے بعد جاری کیے گئے، جس میں رہائش کے اعتبار سے دنیا کے دس مہنگے ترین شہروں کا جائزہ لیا گیا۔