عباسی شہید اسپتال کا گیس کنکشن منقطع کردیا گیا

February 18, 2017

کراچی کےعباسی شہید اسپتال کا گیس کنکشن منقطع کردیا گیا ۔گیس بند ہونے سےآج ہونے والے آپریشن ملتوی کردیے گئے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق دو کروڑ سے زائد کے گیس کے واجبات ادا کرنا ہیں ۔گیس بند ہونے سے آلات کی اسٹرلائزیشن بھی بند ہوگئی ۔