جناح اسپتال لاہورمیں بغیر اطلاع ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشق

February 20, 2017

لاہور کے جناح اسپتال میں بغیر کسی پیشگی اطلاع کے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشق کرائی گئی ،جس کےدوران ڈاکٹرز ، نرسز اور مریضوں کے ساتھ آئے لواحقین کی دوڑیں لگ گئیں۔

ہنگامی صورتحال کی اطلاع ملنے پرمسیحا مریضوں کو جبکہ لواحقین اپنے پیاروں کو چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے، بغیر اطلاع ان مشقوں پر ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔

اس صورتحال کے بعد ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے کام پر واپس جانے سے انکار کردیا، تاہم اسپتال انتظامیہ کی جانب سے واپس آنے کےلیے منت سماجت کرنے پر وہ اپنی ڈیوٹیوں پر واپس آئے۔