ڈیرہ بگٹی:امن فورس اور فراریوں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ،2افراد ہلاک

February 21, 2017

کوئٹہ (آئی این پی)لہڑی میں بارودی سرنگ پھٹنے کے مختلف واقعات میں 4افراد زخمی جبکہ ڈیرہ بگٹی میں امن فورس کیساتھ فائرنگ تبادلےمیں 2فراری کمانڈر ہلاک ہوگئے تفصیلات کے مطابق لہڑی کے علاقہ گھوڑی کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے بچھپائی گئی بارودی سرنگ سے موٹرسائیکل ٹکرا گیا جس سے زوردار دھماکہ ہوا اور موٹرسائیکل سوار شکیل اور پائندخان شدید ذخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریلفر کردیا گیا جبکہ لہڑی میں ہی غوری پل کے قریب دو چرواہے اچانک بارودی سرنگ پر چڑھ گئے جو زور دار دھما کے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں شاہ کال اور پا ئندہ خان شد ید زخمی ہوگئے۔