امریکا:ہربرٹ ریمنڈ صدارتی مشیر برائے قومی سلامتی نامزد

February 21, 2017

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مائیکل فلن کے مستعفی ہونے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ہربرٹ ریمنڈ مک ماسٹر کو قومی سلامتی کا نیا مشیر نامزد کردیا ہے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہربرٹ ریمنڈ کا شمار جنگی ماہرین اور بہترین منصوبہ سازوں میں ہوتا ہے ۔وہ اپنی بے باکی کے لیے بھی شہرت رکھتے ہیں ۔

اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے کیتھ کیلوگ کو قومی سلامتی کونسل کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا ہے ۔