نائٹ ٹیوب ڈرائیورز کی ہڑتال پر ووٹنگ میں شرکت

February 22, 2017

لندن (پی اے) نائٹ ٹیوب پر ڈرائیوروں کی جانب سے جابس پر طویل عرصے سے چلنے والے تنازع پر سٹرائیک کرنے کے لیے ووٹنگ میں حصہ لیا گیا۔ ریل میری ٹائم اینڈ ٹرانسپورٹ یونین (آر ایم ٹی) نے کہا ہے کہ کیریئر کی بہتری پر پابندی کے خلاف بیلٹنگ کرائی گئی۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ پابندی لندن انڈر گرائونڈ کی جانب سے عائد کی گئی تھی۔ یونین نے کہا ہے کہ ڈرائیوروں کو خالی کل وقتی جابس پر ٹرانسفر سے روک دیا گیا تھا، جس کا نائٹ ٹیوب سٹیشن سٹاف اہل تھا۔ ٹرانسپورٹ فار لندن نے کہا ہے کہ انڈسٹریل ایکشن کی دھمکی دینے کی ’’ضرورت نہیں‘‘ تھی۔ گزشتہ ہفتہ اسلیف نے اعلان کیا تھا کہ اس کے ارکان اسی معاملے پر بیلٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ نائٹ ٹیوب گزشتہ اگست میں برسوں سے چلنے والے تنازع کے بعد کھولی گئی تھی۔ یہ جمعہ اور ہفتہ کی شب سینٹرل ناردان، وکٹوریہ جوبلی اور پکاڈلی لائنز پر چلتی ہے۔ یونین نے کہا ہے کہ نائٹ ٹیوب ڈرائیورز جن میں سے تقریباً180کو اوور ٹائم کی ادائیگی کا استحقاق نہیں دیا گیا، کیونکہ ان کا کنٹریکٹ16گھنٹے فی ہفتہ کام کرنے کے لیے تھا۔ آر ایم ٹی کے جنرل سیکرٹری مائیک کیش نے کہا ہے کہ یہ بات اشتعال انگیز ہے کہ لندن انڈر گرائونڈ (ایل یو) نے نائٹ ٹیوب ڈرائیوروں کے خلاف امتیازی سلوک کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ناقابل فہم اور تباہ کن پالیسی ہے جس سے ہمارے سٹاف میں غصہ پایا جاتا ہے۔