قومی یکجہتی جرگہ کے اعلامیہ کو منظورکیاجائے،ربانی کاکڑ

February 22, 2017

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی یکجہتی جرگہ کے ممبر ربانی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ قومی یکجہتی جرگہ کے اعلامیہ کو منظور کرتے ہوئے مردم شماری سے متعلق خدشات اورتحفظات کو دور کیاجائے تاکہ بلوچستان کے عوام میں پائی جانےوالی بے چینی دور ہوسکے انہوںنے کہاکہ جرگہ پورے بلوچستان کے عوام کی ترجمانی کرتا ہے جس کی واضح مثال18فروری کو سراوان ہائوس میں یکجہتی پورے بلوچستان سے قومی اوردانشوروں کی شرکت ہے انہوںنے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ جرگہ کی سفارشات پر مقتدر حلقے اور حکومت سنجیدگی سے توجہ دے انہوںنے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ مردم شماری کے ایشو پربلوچستان کی برادرانہ اقوام کے درمیان فضاء خراب نہ ہو۔