فراری کمانڈر کفیل مینگل نےساتھیوں سمیت ہتھیارڈال دیے

February 22, 2017

ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی حکام کے سامنے فراری کمانڈر کفیل مینگل نے 14ساتھیوں سمیت ہتھیارڈال دیے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کفیل مینگل اور ان کے ساتھیوں نے پاکستان سے وفاداری کا حلف بھی اٹھایا، سرنڈر کرنے والے فراریوں کا تعلق کالعدم بی آر اے سے تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈیرہ بگٹی ہی میں معروف فراری کمانڈر حیرو عرف شو جز اور ان کے 11ساتھی بھی ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے تھے۔