پنجاب یونیورسٹی ،کشیدگی ختم نہ ہوسکی، متحارب طلبہ تنظیموں کے مظاہرے، ٹریفک جام

March 28, 2017

لاہور(نمائندہ جنگ)چھ روز بعد بھی پنجاب یونیورسٹی میں کشیدگی ختم نہ ہوسکی ،اسلامی جمعیت طلبہ اور پشتون طلبہ نے یونیورسٹی کے باہر الگ الگ مظاہرے اور احتجاج کیا۔ گذشتہ روز یونیورسٹی کھلنے کے بعدطلبہ تنظیم کی طرف سے سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے 3سٹوڈنٹس کو امتحان دینے سے روکنے کی کوشش کی گئیجس کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی جس نے دس طلبہ کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس کی بھاری نفری جامعہ میں موجود رہی جبکہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبہ گروپوں کو یونیورسٹی میں احتجاج سے روک دیا۔ جس کے بعد اسلامی جمعیت طلبہ نے انتقامی کاروائیوں کے خلاف بھیکے وال چوک پر شدید احتجاج کیا احتجاج میں خواتین ،طالبات سمیت طلبہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی اس موقع پرتشدد کا نشانہ بننے والے تین طلبہ کو سٹریچر پر لایا گیا ۔