میٹرک امتحانات ،اورنگی ٹاؤن کےاسکول میں طالبات کا احتجاج

April 22, 2017

کراچی میں میٹرک کے امتحانات جاری ہیں۔ کراچی کے علاقےاورنگی ٹاون نمبر ایک میں پاکستان اسکول میں طالبات نے احتجاج کیا ۔

طالبات کا موقف ہے کہ ان کی چیکنگ مرد اساتذہ سے کرائی گئی ہے۔ امتحانات دینے کے لئے آنے والی طالبات نے پرچہ دینے سےانکار کرتے ہوئے مرد اساتذہ کو امتحانی سینٹر سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

ناظم امتحانات ثانوی تعلیمی بورڈ خالد احسان کا پاکستان اسکول کا دورہ کر کے مرد سینٹرکنٹرولنگ افسر کو تبدیل کرکے خاتون سی سی او لگانے کی ہدایت کر دی۔

واضح رہے میٹرک بورڈ کے تحت آج نہم جماعت کا انگلش کا پرچہ لیاجارہا ہے ۔