سرائے عالمگیر ،نہر سےنامعلوم نوجوان کی بوری بند لاش برآمد

April 23, 2017

گجرات (نمائندہ جنگ) گذشتہ روز نواحی علاقہ اتووال کے قریب نہر اپر جہلم سے 26 سالہ نامعلوم نوجوان کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ، پولیس کے مطابق ملزموں نے نوجوان کو قتل کر کے لاش نہر میں پھینک دی، پولیس نے لاش کو نہر سے نکال کر تحصیل ہسپتال سرائے عالمگیر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔