ترک فضائیہ کے حملے، 14کرد باغی مارے گئے

April 30, 2017

انقرہ (جنگ نیوز) شمالی عراق میں ترک فضائیہ کے حملوں کے نتیجے میں 14کرد باغی مارے گئے ہیں۔ترک فوج نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ دو مختلف حملوں میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک شدگان کا تعلق کالعدم کردستان ورکرز پارٹی سے بتایا گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں انقرہ حکومت نے شمالی عراق میں بھی ان باغیوں اور ان کے حامی شامی کُرد جنگجو گروہ وائی پی جی کے خلاف کارروائیوں میں تیزی پیدا کر دی ہے۔