راضی نامہ پراغواء کیس کا ملزم بری

April 30, 2017

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سید نوید رضا بخاری نے اغوا ءکیس میں راضی نامہ پر ملزم افتخار کو بری کردیا، ملزم کے خلاف تھانہ چونترہ میں ثمینہ نامی خاتون کو اغوا کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔