عمران نے ابھی تک منی ٹریل جمع نہیں کرائی ، دانیال عزیز

May 22, 2017

مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ تین ہفتے گزرگئے عمران خان نے منی ٹریل نہیں دی۔

دانیال عزیز نے کہا کہ عدالت نے عمران خان سے حنیف عباسی کیس میں منی ٹریل مانگی ہوئی ہے جو انہوں نے ابھی تک جمع نہیں کرائی ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش ہونی ہے، مجھے عدالت آکر پتہ چلا کہ اشتہاری عمران خان بھی سپریم کورٹ پہنچا ہے۔