پرتگال ،تیز ہواؤں سے جہازوں کی لینڈنگ مشکل

May 26, 2017

پرتگال میں چلنے والی تیز ہواؤں نے ہوائی جہازوں کی لینڈنگ مشکل بنادی،کرسٹیانو رونالڈو ایئرپورٹ پر لینڈ کرتے ہوئے کئی طیارے دائیں بائیں ڈولتے رہے۔

جہاز ْڑانا یوں تو کوئی آسان کام نہیں لیکن اکثر اوقات موسم کی خرابی کے باعث یہ کام مزید مشکل اور خطرناک ہوجاتا ہے۔

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو ایئر پورٹ پران مسافر بردار طیاروں کو پائلٹس نے رن وے پر اتارنے کوشش کی توتیز ہوائیں آڑے آگئیں جس کے باعث طیارے اپنا توازن کھو بیٹھے اور ان میں بیٹھے مسافربھی خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔

بے قابوطیارے کبھی دائیں طرف ڈولتے تو کبھی بائیں جانب جھولتے رہے لیکن تجربہ کا ر پائلٹس نے انتہائی حاضر دماغی اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیاروں کو کامیابی سے رن وے پر اتارلیا۔