ایک انمول نعمت

May 29, 2017

پانی انسانی صحت کیلئے بہت ضروری ہے اور یہ رب العالمین کی ایک عظیم نعمت اور رحمت ہے اس لئے اس کو ضائع کرنے سے حتی الامکان گریز کرنا چاہئے مگر ہمارے ہاں ایک ریت بن چکی ہے کہ چھو ٹے تو چھو ٹے بڑے بھی پانی کو بے دریغ ضائع کرتے ہیں۔ ہماری حکومت بھی اس مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیتی۔ شہروں میں اکثر پانی کے مین پائپ ٹوٹے ہوئے پائے جاتے ہیں مگر کوئی اس طرف توجہ نہیں دیتا، اس سے نہ صرف پانی ضائع ہوتا ہے بلکہ پینے کے صاف پانی میں آلودہ ذرات بھی شامل ہو کر اسے آلودہ اور مضرِ صحت بنا دیتے ہیں۔ لہٰذا عوام اور حکومت سے یکساں اپیل ہے کہ پانی جیسی عظیم نعمت کو نہایت احتیاط سے استعمال کریں، اور اس کے ضیاع کو روکنے کیلئے اپنے طور پر بھی کوششیں کریں اور عوام میں اس حوالے سے شعور کو عام کریں۔
(زین بن اشرف)
Zainbinashraf8635yahoo.com