رمضان اللہ کی طرف سے ایمان والوں کیلئے بونس ہے‘ مولانا ابوبکر حنیف

May 29, 2017

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) روزہ کا اصل مقصد تزکیہ و تقویٰ کا حصول ہے۔ دین اسلام کی اساس اخلاص عمل اور حسن نیت ہے کیونکہ تمام اعمال کا دارو مدار نیتوں پر ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا ابوبکر حنیف خطیب مرکز اہل حدیث جی سکس نے درس قرآن کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ رمضان المبارک اللہ تعالی کی طرف سے ایمان والوں کیلئے ایک بونس ہے جس میں اخلاص نیت پر مبنی عمل انسان کی ابدی نجات و محبت الہٰی کا باعث بنتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ روزہ سمیت تمام عبادات کی اصل روح کا شعور بیدار کیا جائے اور سارا سال نیکیوں کا اہتمام کیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ مومن کا ہر قدم اللہ کی رضا کیلئے ہونا چاہئے۔