حیربیار مری کے بھائی کا جلاوطنی ختم کرکے پاکستان آنے کا فیصلہ

June 07, 2017

کالعدم بی ایل اے کے سربراہ حیربیار مری کے بھائی غزین مری نے جلاوطنی ختم کرکے پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حیربیار مری کے بھائی غزین مری نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے جلاوطنی ختم کرکے پاکستان آنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان آکر کالعدم بی ایل اے سے لاتعلقی کا اعلان کروں گا اور مقدمات کا سامنا کروں گا۔