صحرائے تھر میں بارش سے موسم خوشگوار ،عوام میں خوشی کی لہر

June 24, 2017

عمرکوٹ(نامہ نگار )رات گئے عمرکوٹ اور صحرائے تھر کے کھوکھراپار اور گڈھڑو کے وسیع علاقے میں موسلہ دھار بارش ہوئی ہے جس سے صحرائے تھر کے تالاب بارش کے پانی سے بھر گئے ہیں۔ اب امید ہے کہ صحرا تھر میں مویشیوں کے لئے چارہ پیدا ہو سکے گا اور فصلیں بھی کاشت ہو سکے گی اس بارش سے عمرکوٹ اور علاقے میں موسم خوشگوار ہو گیا اور عوام میں خوشی کی لہر ہو گئی ہے۔