حب : عید الفطر قریب آتے ہی بازاروں کی رونقیں دوبالا

June 25, 2017

حب ( نامہ نگار) عیدالفطر جیسے جیسے قریب آرہی ہے شہر کی رونقوں میں کافی اضافہ ہوچکا ہے دن کے 12بجے سے رات گئے تک شہر کے تمام بازار اور شاپنگ سینٹروں میں لوگوں کا رش نظر آتا ہے۔ حب پولیس کی جانب سے جگہ جگہ پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں تا کہ کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آئے ۔ شہر کے اہم کاروباری مراکز رند مارکیٹ، ریشم گلی ، آر سی ڈی شاہراہ کے دونوں اطراف میں قائم شاپنگ سینٹرز محمود آباد روڈ، لاسی روڈ ، ساکران روڈ ، عدالت روڈ میں ہمہ وقت لوگوں کا جمِ غفیر نظر آتا ہے ۔ با لخصوص کپڑے کی دکانوں اور چوڑی ، چپل اور سوئیوں کی دکانوں سمیت درزیوں کی دکانوں پر ہر وقت لوگوں کا رش دکھائی دیتا ہے ۔