ڈاکٹر عاشق غوری کی مسلمانوں کو رمضا ن اور عید کی مبارکباد

June 25, 2017

لندن(نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان انٹرنیشنل فورم (یوکے) نے دنیا بھر کےمسلمانوں کو ماہ صیام منانے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ہر ایک کے لئے اچھی صحت کی خواہش اور عید کی مبارک باد دی ہے۔ ڈاکٹرعاشق حسین غوری نے اس موقع پر اپیل کی کہ عید کی خوشیوں میں دنیا بھر میں اپنے نادار بہن بھائیوں کو شریک کرنا نہ بھولیں اور جس حد تک ممکن ہو ان کی مدد کریں۔