شام ،برما، فلسطین ،کشمیر میں مظالم کیخلاف اقوام متحد ہ نوٹس لے:مولانا محمد جابر

June 25, 2017

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)پاکستان علماء کونسل کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا محمد جابر نے یوم تحفظ حرمین شریفین کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرمین شریفین ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ شام ،برما، فلسطین ،کشمیر میں مظالم کیخلاف اقوام متحد ہ نوٹس لے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی دہشتگرودوں کی خلاف بھرپور کاروائیوں پر ان کے شانہ بشانہ ہیں۔