سانحہ احمد پور شرقیہ: مزید 11زخمی دم توڑ گئے، تعداد 181ہوگئی

June 29, 2017

سانحہ احمد پورشرقیہ کے مزید 11 زخمی آج دم توڑ گئے، جس کے بعد اس واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 181 ہوگئی ۔

عید سے ایک دن پہلے بہاولپورکی تحصیل احمد پورشرقیہ میں آئل ٹینکر سے رستا تیل جمع کرنے کے دوران لگنے والی آگ سے جھلس کر موقع پر 126 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

آج ملتان اورلاہور کے برن یونٹس میں زیر علاج مزید 11 زخمی دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اب 181 ہوگئی ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق واقعے کے زیر علاج زخمیوں میں سے اب بھی کئی کی حالت انتہائی نازک ہے۔