مانسہرہ ،پانی کے تنازع پر نجی آئی ٹی کالج کا پرنسپل قتل

July 12, 2017

مانسہرہ(نمائندہ جنگ) مانسہرہ میں زمین کو پانی دینے کی باری کا تنازع پر چچا زاد بھائیوں کے مابین فائرنگ اور ڈنڈوں کا استعمال کر کے پرائیویٹ آئی ٹی کالج کے پرنسپل کو قتل کر دیا گیا۔ مانسہرہ کے موضع لمبی ڈھیری میں چچا زاد بھائیوں کے درمیان کھیتوں کو پانی کی باری پر تنازع تکرار سے بڑھ کر ڈنڈوں کے بعد فائرنگ پر ختم ہوا جس کے نتیجے میں پرائیویٹ کالج کا پرنسپل خرم شہزاد ولد گلاب زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ،مرحوم کی نماز جنازہ لمبی ڈھیری میں منگل کے روز گیارہ بجے ادا رنے کے بعد آبائی قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔ پولیس نے دونوں اطراف سے نامزد افراد عمر نواز، وقار علی، رضا اطہر اور مظہر کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔