دریائے سوات میں ڈولی لفٹ گرنے سے 2 افراد جاں بحق

July 15, 2017

سوات کی وادی کالام میں ڈولی لفٹ گرنےسے پانچ افراد ڈوب گئے ،2 افراد کی لاشیں اور 2 کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ ایک شخص کی تلاش کا کام جاری ہے۔

دریا ئے سوات پر کالام کے مقام پر گرنے والی ڈولی لفٹ میں پانچ افراد سوار تھے۔

واقعہ کے فورا بعد مقامی افراد جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائی شروع کردی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔