ملکی صورتحال کے پیش نظر ان ہائوس تبدیلی لائی جاسکتی ہے، چوہدری امیر حسین

July 18, 2017

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ان ہائوس تبدیلی لائی جاسکتی ہے،تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر کی طرح ضلع سیالکوٹ حلقہ این110 ،111 پی پی 122،123،124سمیت دیگر قومی صوبائی حلقوں میں پارٹی ٹکٹ صرف اور صرف پارلیمانی بورڈ کے فیصلے کے بعد دیئے جائنگے۔جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہی جمہوریت کا حسن ہے جس سے ادارے بھی مضبوط ہونگے اورسٹم بھی ڈی ریل نہیں ہوگا ۔