ساتھیوں کی بحالی کیلئے ملزملازمین کااحتجاج ،سرگودھاروڈبلاک

July 20, 2017

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)سرگودھا روڈ پرواقع نجی ٹیکسٹائل ملز کے ملازمین نے ساتھیوں کی بحالی کے لئے سرگودھا روڈ بلاک کرکے احتجاج کیااور ملز انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔عید سے قبل نجی ٹیکسٹائل ملز نے یونین بنانے کی وجہ سے دو درجن کے قریب ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا تھا جس پر وہ احتجاج کرتے رہے لیکن انہیں بحال نہیں کیا گیا ۔