ٹرین ڈرائیوروں کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

July 23, 2017

ریلوے مسافروں کے لئے اچھی خبر آگئی، ٹرین ڈرائیوروں نے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔

ہڑتال ختم ہونے کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت جلد معمول پر آنے کا امکان ہے،ٹرین ڈرائیور ایسوسی ایشن کے صدر کا کہناتھاکہ حراست میں لئے گئے ڈرائیوروں کی رہائی اور دیگر مطالبات کے لئے مذاکرات ہوں گے۔

مذاکرات کل ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں ہوں گے،ڈرائیوروں نے انتظامیہ سے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے ساتھ گرفتارساتھیوں کی رہائی کے مطالبات کررکھے ہیں۔