عازمین حج کیلئے تربیت حاصل کرنا ضروری ہے‘قاری عبدالرشید الازہری

July 24, 2017

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)ماسٹر ٹرینر قاری عبدالرشید الازہری نے کہا ہے کہ عازمین حج کیلئے تربیت حاصل کرنا ضروری ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مدرستہ البنات فقیر محمد روڈ میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ تربیت حاصل نہ کرنے والے افراد مناسک کی درست ادائیگی سے محروم ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تربیت حاصل کرنے والے افراد کو حج کی سعادت حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔اس موقع پر قاری امان اللہ عبدالغنی چشتی ڈاکٹر محمد واصف اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہر سال عازمین حج کی تربیت کیلئے رضا کارانہ طور پر تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ عازمین آئندہ اتوار کو عملی تربیت میں شرکت کر سکتے ہیں۔