ٹرینوں کی آمدورفت تاخیر کا شکار، آج مذاکرات ہوں گے

July 24, 2017

گزشتہ روز ڈرائیوروں کی ہڑتال کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت تاحال تاخیر کا شکار ہے جس کے باعث مسافر پریشان ہیں۔ ریلوے ایسوسی ایشن اور حکام کے درمیان مذاکرات آج ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں ہوں گے۔

کراچی میں ریلوے ڈرائیورز کی ہڑتال تو ختم ہوگئی لیکن ٹرینوں کی آمدورفت اب تک تاخیر کا شکار ہے۔ کراچی سے سوا 6 بجے جانے والی شالیمار ایکسپریس بھی تاخیر کا شکار ہوئی۔

ساڑھے5 بجے کراچی پہنچنے والی خیبر میل 10گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جس کے باعث وہ ابھی تک نہیں پہنچ سکی ہے جبکہ پونے 7بجے پہنچنے والی سکھر ایکسپریس ایک گھنٹے تاخیر سے کراچی پہنچی ہے۔

دوسری جانب 6 بجکر10 منٹ پرپہنچنےوالی ہزارہ ایکسپریس بھی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ریلوے ایسوسی ایشن اور حکام کے درمیان مذاکرات آج ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں ہوں گے۔