عبدالمجید اچکزئی کو عدالت میں پیش نہیں کیاجاسکا

July 26, 2017

گاڑی سےٹریفک سارجنٹ کی ہلاکت کےکیس میں رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجیداچکزئی کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا۔

جیل حکام کاکہنا ہے کہ عبدالمجید اچکزئی کو طبی بنیاد پر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا تاہم ان کی صحت سے متعلق دستاویز عدالت میں جمع کروادیئے گئے ہیں،جس کے بعد ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی گئی۔

کیس کی سماعت 3اگست تک ملتوی کر دی گئی ۔

واضح رہے کہ عبدالمجید اچکزئی ٹریفک سارجنٹ عطاء اللہ کی ہلاکت کےمعاملے میں جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں ہیں۔