ویڈیو گیم ’دی اسٹار وارز،بیٹل فیلڈ2 ‘متعارف

July 27, 2017

خلائی مخلوق اور اسٹار وارز سیریز کے دیوانے تیار ہوجائیں کیونکہ نئی ویڈیو گیم دی اسٹار وارز، بیٹل فیلڈ 2تعارف کر دی گئی ہے۔

ویڈیو گیم دی اسٹار وارز،بیٹل فیلڈ2کا ٹریلر بھی منظرِ عام پر آگیا ہے۔

امریکی ویڈیو گیم ڈویلپرز کی تیارکردہ یہ ویڈیوگیم اسٹار وارز کے روایتی کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو جدید روبوٹس اور اْڑن طشتریوں پرسوار ہوکر نئے خلائی مشنز پر روانہ ہوتے ہیں۔

نئی دنیا کو کھوجنے کیلئے مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے جدید ہتھیاروں سے لیس ان جانبازوں کو خطرناک خلائی دشمنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سنسنی اور تھرل پر مبنی اس ویڈیوگیم میں کئی نئے اور خطرناک مِشن متعارف کروائے گئے ہیں جو نشانے بازی اور ایکشن کے شوقین افراد کو اگلے لیول تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

طاقتور ہتھیاروں سے اپنے حریف کو پچھاڑتے فائٹرزکے گرد گھومتی یہ ویڈیو گیم خصوصی طور پرپلے اسٹیشن پورٹیبل،پلے اسٹیشن ٹو،مائیکرو سوفٹ ونڈوزاورایکس باکس کیلئے موزوں ہے جورواں سال 17نومبرکولانچ کر دی جائے گی۔