شام: درعا میں بم دھماکا، 23 باغی ہلاک، 20 زخمی

August 12, 2017

شام کے صوبے درعا میں طاقت ور بم دھماکے میں 23 شامی باغی ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق درعا میں حکومت مخالف جنگجوں کے ہیڈکوارٹر کے قریب ایک بم دھماکے میںدو درجن کے قریب باغی ہلاک ہوئے ہیں۔

شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائس کے مطابق یہ دھماکا ایک خودکش بمبار کے ذریعے جیش الاسلام نامی باغی گروپ کے ایک اجلاس کے وقت کیا گیا۔

آبزرویٹری کے مطابق اس واقعے میں دیگر 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

جیش الاسلام سلفی مسلمانوں کی عسکری تنظیم ہے، جو دمشق کے قریبی علاقے دوما اور جنوبی شامی علاقوں میں سرگرم ہے۔

خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق اس گروپ کو سعودی تعاون حاصل رہا ہے۔