سڈنی ، دنیا کی بہترین چاکلیٹس کا میلہ سج گیا

August 16, 2017

آسٹریلوی کے شہر سڈنی میںدنیا کی بہترین اور اعلیٰ معیار کی چاکلیٹس کا میلہ سجادیا گیا ۔

اس چاکلیٹ شومیں اعلیٰ پائے کی چاکلیٹ تیارکرنیوالی کمپنیوں کی پراڈکٹس رکھی گئی ہیں جویہاں آنے والے مہمانوں کو کوکا اور اسکے مختلف فلیورزکی پہچان کرواتے ہوئے چاکلیٹ کے بارے میں انکانظریہ بدلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

چاکلیٹ کے مختلف فلیورز اور مختلف ڈشیز میں اس کا استعمال بھی دکھایا گیا۔

صرف یہی نہیں بلکہ ماہر شیفس مختلف اقسام کی چاکلیٹ اور چاکلیٹ سے تیار کردہ ڈشیز بھی تیار کرنے میں مصروف دکھائی دئیے جبکہ گفٹ شاپ پر بھی چاکلیٹ لورز کا رش دکھائی دیا۔