اسپین میں بیلوں کے آگے دوڑنے کے سالانہ مقابلے کا انعقاد

August 16, 2017

اسپین کے ٹاؤن فالسز میں واقع پہاڑی سلسلے میں بیلوں کے آگے دوڑنے کے سالانہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

ایل پیلون نامی اس سالانہ مقابلے میں درجنوں منچلوں نے حصہ لیا ۔اس دلچسپ مقابلے کے دوران کئی بپھرے بیل درجنوں منچلے افراد کے پیچھے دوڑتے نظر آئے۔

اس دوران کئی افراد بیلوں کے حملے سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ چند افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔

واضح رہے کہ 800میٹر طویل اس منفرد ریس کے دوران سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے جس کی وجہ گذشتہ برس کے مقابلے میں ایک خاتون کی ہلاکت تھی۔