جناح سپر مارکیٹ مال کا تنا زع، مالک سے ایک ارب روپے جر مانہ وصول کرنے کی تجویز

August 17, 2017

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)سی ڈی اے نے جناح سپر مارکیٹ اسلام آبا د کے صفہ مال کے تنا زعہ کو حل کرنے کیلئے ایک حل تلاش کیا ہے جو منظوری کیلئے سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں پیش کیا جا ئے گا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ مال کی انتظا میہ نے تین غیر قانونی فلور تعمیر کئے تھے۔نئی پا لیسی کے تحت سی ڈی اے پلازے کے مالک سے ایک ارب روپیہ بطور جر مانہ وصول کرے گا۔یہ معاملہ اسلام آ با د ہا ئیکورٹ میں زیر سماعت ہے ۔ عدالت نے حکم د یا تھا کہ فریقین مسئلہ کا مل کر حل تلاش کریں۔پلازے کے مالک نے سی ڈی اے اراضی پر جو پارکنگ تعمیر کی ہے سی ڈی اے اسے ٹیک اوور کرے گا۔