بالی ووڈ ڈرامہ فلم سمرن کا نیا گانا جاری

August 19, 2017

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ کی مزاح اور دلچسپ شرارتوں پر مبنی نئی بالی ووڈ ڈرامہ فلم 'سمرن جلد ہی سنیما گھروں میں ریلیز کردی جائے گی جس کا نیا گانا جاری کردیا گیا ہے۔

پنجرا توڑ کے کے بولوں پر مبنی یہ گانا سنیدھی چوہان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی سچن جگر نے ترتیب دی ہے۔

ہنسل مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑ کی کے گرد گھومتی ہے جو اچھی زندگی کے خواب لئےجرم کی دنیا میں قدم رکھ دیتی ہے۔

اس فلم میں کنگنا رناوٹ ایک گجراتی ہاؤس کیپر کا کردار ادا کر رہی ہیں جو گجراتی زبان میں اپنے ڈائیلاگ بولتی نظر آئیں گی۔

کنگنا کے علاوہ اس فلم کی کاسٹ میں سوہم شاہ، ایشا تیواری، انیشا جوشی، مارک جسٹس، البرٹ رابرٹس اور ایوانا نوسک بھی شامل ہیں۔

واضح رہے مزاح کے بھرپور یہ فلم رواں سال 15ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔