ڈاکٹر رُتھ فائو کی تدفین،پاک بحریہ کے اعلیٰ عہدیداروں کی شرکت

August 19, 2017

پاکستان میں جزام کے مریضوں کے لیے گراں قدر خدمات انجام دینے اور اپنی زندگی ان کے نام کر دینے والی والی ڈاکٹر رُتھ فائو کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین اور آخری رسومات کی ادائیگی کی گئی۔

ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری رسومات اور تدفین میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ کی نمائندگی پاک بحریہ کے چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کی۔

پاک بحریہ کے چیف آف اسٹاف نے چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

ڈاکٹر رُتھ فائو کی تدفین میں پاک بحریہ کی جانب سے کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل کلیم شوکت، کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار اور کمانڈرلاجسٹکس رئیر ایڈمرل ساجد وزیر خان بھی شریک تھے۔

ڈاکٹر رُتھ فائو کی میت کی منتقلی اور تدفین کے تمام مراحل میں پاک بحریہ کے دستوں نے بھی معاونت فراہم کی اور سیکیورٹی کے فرائض بھی انجام دئیے۔